بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور مایہ ناز بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔
ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد انوشکا شرما نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر کی تصاویر کے ساتھ انہیں سنچری پر مبارکباد دی۔
انوشکا شرما نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر کے عنوان میں تحریر کیا "اپنی سالگرہ پر خود کو سنچری کا تحفہ”۔
واضح رہے کہ یہ ویرات کوہلی کی ون ڈے کرکٹ میں 49ویں سنچری تھی۔ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔