ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ انجلینا جولی کے فلسطین کے حق میں بیان پر انکے والد اداکار جان ووائٹ تلما اٹھے۔
انہوں نے اپنی بیٹی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف سخت جملے ادا کرنے اور اسرائیل پر جان بوجھ کر غزہ کے عام شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنانے کے حوالے سے تنقید کرنے پر اپنی مایوسی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
84 سالہ جان ووائٹ نے اس سلسلے میں اپنے سوشل میڈیا پیجز پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ دیگر لوگوں کی طرح میری بیٹی کے اس اقدام سے مجھے بہت مایوسی ہوئی۔
سن 1997 کی ہالی ووڈ ایڈوانچر فلم انا کونڈا سے شہرت حاصل کرنے والے جان ووائٹ نے اپنی بیٹی کو لاعلم قرار دیتے ہوئے فلسطین کو یہودیوں کی مقدس سرزمین کہہ دیا۔