غزہ (نیٹ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، بمباری سے پہلے اور بعد غزہ کی ایک گلی کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔ فلسطینی صحافی اسماعیل جود نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اسرائیلی فوج کی بمباری سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھائے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں اسماعیل جود نے لکھا پہلی ویڈیو اس سڑک پر میرے گانا گانے کی ہے جہاں میں رہتا ہوں۔دوسری ویڈیو اسی گلی کی ہے مگر یہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اسے تباہ کئے جانے کے بعد کی ہے۔