لاہور ( سب تکرپورٹ) مسلم ویمن لیگ کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک القدس خواتین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ غیور پاکستانی ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کی طرف سے القدس خواتین مارچ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے، مسلم ویمن لیگ کے القدس مارچ میں شریک ڈاکٹر، ٹیچرز، وکلائ، طالبات ودیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین کے خطابات کے دوران خواتین نے فلسطینی بھائیوں سے محبت کا حوالے سے جذبہ دیدنی تھا۔ اسرائیل فلسطینی بچوں اور عورتوں کو شہید کر کے نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ ہم پاکستانی مائیں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا مال اور اولاد سب بیت المقدس پر قربان ہے۔ القدس خواتین مارچ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، عفت ادریس، حافظ عبد الرﺅف، چوہدری محمد سرور، انجنئیر عادل خلیق، انجنئیر حارث ڈار، حفیظ اللہ بلوچ، عبیدہ، خدیجہ مسعود سمیت دیگر رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر پاکستان نے اس معاملے میں کردار ادا نہ کیا تو یہ جنگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔ مسلمانوں حکومتوں کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کی آواز بنیں۔ پاکستان پوری دنیا میں واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے جس کی آواز پوری دنیا میں سنی جا سکتی ہے۔ آج دنیا کی ہیومن رائٹس کی تنظیموں، مسئلہ فلسطین پر خاموش ہیں۔ یہ بربریت بمباری اور ظلم کب تک قائم رہے گا۔ مسلم ویمن لیگ کی جنرل سیکرٹری عفت ادریس نے کہا کہ ہم کیوں حکمت اور خوف کی وجہ سے خاموش رہیں، ہم اعلانیہ فلسطین کے ساتھ ہیں اور حماس کی حمایت کرتی ہیں۔ حافظ عبد الرﺅف نے کہا کہ میری ماو¿ں، بہنوں، بیٹیوں جس طرح آپ غزہ کے مسلمانوں کی مظلومیت کو دیکھ رہی ہیں اسی طرح غزہ کی مسلمان مائیں بہنیں بھی آپ کو دیکھ رہی ہیں۔ مسلمانوں اپنی معیشت ایک کرو اپنی تہذیب ایک کرو یہودیوں کے سودی چنگل سے نکل آئیں یہودی اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو ابابیلیں بنانا ہے۔