لاہور (نیٹ نیوز) چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر اشرفی نے ملتان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ فلسطین کے مسئلے پر پریشان ہے۔ 11 نومبر کو ہم سربراہ کانفرنس سے امید لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے حملے دوبارہ سے ہو رہے ہیں۔ ہماری فوج کی قربانیوں سے امن و استحکام پیدا ہوا ہے۔ کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔