صیہونی فوج کی بربریت جاری ، غزہ پر ایک رات میں ڈھائی ہزار حملے کر دیئے جس کے نتیجے میں مزید 280 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔بمباری سے شمالی غزہ کھنڈر بن گیا، شمالی غزہ میں اسپتالوں کے اطراف میں پھرسے بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ انسانیت سے عاری اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو بھی نہ بخشا اور تین پناہ گزین کیمپوں پر بھی بم برسا دیئے، وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا، جس میں 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 770 ہو گئی ہے، جن میں 4 ہزار 880 بچے بھی شامل ہیں۔ قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں ، جہاں شہید فلسطینیوں کی تعداد 152 ہو گئی ہے جبکہ 2100 زخمی ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ برقرار رکھتے ہوئے عالمی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہو گی۔
اسرائیل کے غزہ پر ایک رات میں ڈھائی ہزار حملے مزید 280 فلسطینی شہید
Previous Articleفواد چوہدری کی اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف درخواست دائر
Next Article اسلام آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی بازیاب