پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)کا فلائٹ شیڈول کئی ہفتوں بعد پہلی مرتبہ مکمل طور پر بحال ہوگیا۔ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے کے مثبت اثرات نظر آنے لگے جس کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول 100 فیصد بحال ہوگیا ۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔کراچی سے سکھر 16 دن اور اسلام آباد سے سکھر کی پروازیں 14 روز بعد شیڈول پر ہیں۔پی آئی اے حکام نے کہا کہ مالی بحران اور ایندھن کے مسئلے کی وجہ سے تین ہفتے میں 800 سے زائد فلائٹ منسوخ ہوئیں۔