استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان تلمبہ شہر میں مولاناطارق جمیل کی رہائش گاہ پر پہنچے۔
دونوں سیاسی رہنماؤں نے مولاناطارق جمیل سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔
جہا نگیرخان ترین اور عبدالعلیم خان نے مرحوم عاصم جمیل کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔
مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ نوجوان بیٹے کی وفات سے بڑا کوئی صدمہ نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔