محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے 8 نومبر سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 8 نومبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو گا، مغربی ہوائیں 10 نومبر کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود رہیں گی۔
6 تا 7 نومبر کو بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ہرنائی، خاران، چمن، زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
7 نومبر کو پنجاب کے علاقے ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، سرگودھا، میانوالی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
8 اور 9 نومبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
8 سے 10 نومبر کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث درجۂ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔