سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے اینٹی کرپشن کو ان کے خلاف کارروائی سے روک کر متعلقہ حکام کو 8 نومبر کو طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان، اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالتِ عالی نے اینٹی کرپشن کو فواد چوہدری کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اینٹی کرپشن، ڈی سی چکوال، اے سی پنڈدادن خان کو 8 نومبر کو طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی۔