ایران سے آنے والے سیکڑوں پاکستانی دونوں ممالک کی سرحدی گزرگاہ پر پھنس گئے۔
تفتان میں پاک ایران سرحدی گزر گاہ پر 5 دنوں سے پھنسے پاکستانیوں میں زائرین، تاجر اور سیاح شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی امیگریشن کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی ہوگئی تھی، جو اب بحال ہوچکا ہے، جس کے بعد مسافروں کی آمد و رفت شروع ہوچکی ہے۔
مسافر فیصل احمد کے مطابق تفتان سرحد پر ایرانی امیگریشن کمپیوٹر سسٹم ڈاؤن ہے۔