کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ایئر بس 320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل ایئر بس 320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے. کم گنجائش اور فیول ایفیشنٹ جہازوں کے انجنوں کے حصول کے لیے اشتہار بھی شائع کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق اے 320 جہازوں کے لیے 6 یا اس سے زائد انجن کی خریداری کے لیے پیشکشیں مطلوب ہیں، کمپنیاں لیز اور خریداری دونوں کے لیے پیشکش جمع کروا سکتی ہیں۔