جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔ پریٹوریا سے عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کے تمام افراد کو واپس بلالیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالیدی پانڈور کے مطابق غزہ میں بچوں اور معصوم شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش ہے۔
جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا ردعمل اب اجتماعی سزا میں بدل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکا ملک غزہ میں مکمل جنگ بندی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اردن، بحرین، ترکیہ، چاڈ، ہنڈراس، چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔