پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف محسوس کرنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف کے شکار حارث روف کا ٹیسٹ ہوا ہے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا ایم آر آئی کروایا گیا ہے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر گئے تھے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق حارث رؤف کا معمول کے مطابق ٹیسٹ ہوا ہے۔