بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کے مقام پر قومی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ روز سے بند ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان کو صوبہ خیبر پختون خوا سے ملانے والی قومی شاہراہ کی بندش سے ٹریفک کی روانی معطل ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دانہ سر کے مقام پر قومی شاہراہ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد قومی شاہراہ کو عوام کے لیے کھل دیا جائے گا۔