نگراں وفاقی وزیر صحت ندیم جان سے پاکستان میں موجود امریکی ریاست نیویارک کی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فلپ راموس نے ملاقات کی۔
وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔
نگراں وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون سے پاکستان کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
فلپ راموس نے کہا کہ نیویارک اسٹیٹ میں طب کے شعبے میں انسانی وسائل کی ضرورت ہے۔
نگراں وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ پاکستان سے تربیت یافتہ نرسز، فارماسسٹ ٹیکنیشن اور فزیو تھراپسٹ فراہم کرنے پر گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی پاکستان کا صحت کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے۔
فلپ راموس کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر صحت ندیم جان سے ملاقات انتہائی مفید مند رہی۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک میں پاکستانی تربیت یافتہ نرسز، فارماسُسٹ اور ٹیکنیشن باآسانی کام کرسکیں۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا اس کام کو آسان بنانے کےلیے دونوں اطراف سے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ورکنگ گروپ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کےلیے تفصیلات طے کرے گا۔
فلپ راموس نے کہا امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے تعاون سے ٹراما سینٹر کے قیام پر بھی اتفاق ہوا۔