بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا نے اپنی جعلی ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کا نتیجہ ہے، اس سے سخت تکلیف ہوئی ہے۔
جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس ڈیپ فیک ویڈیو کو آن لائن پھیلا گیا ہے اور میں اس پر سخت ذہنی تکلیف محسوس کر رہی ہوں۔
رشمیکا نے اس کے خلاف ایکشن لینے کی بھی اپیل کی۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
اس صورتحال پر رشمیکا نے اپنی خاموشی کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اس مسئلے کو کمیونٹی کے طور پر لیں، کیونکہ اب ٹیکنالوجی کا غلط استعمال شروع ہوگیا ہے۔
تلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں میں کام کر کے شہرت حاصل کرنے والی رشمیکا نے اس تکلیف دہ صورتحال پر اپنے خاندان، دوستوں اور ہمدردوں سے تشکر کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں ایک برطانوی بھارتی خاتون جو سیاہ لباس میں ملبوس ہے اسے لفٹ میں نامناسب انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، اس خاتون کے چہرے کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے رشمیکا منڈانا سے مشابہہ بنایا گیا تھا۔