بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی برقرار ہے۔
دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے سبب ایک ہفتے کے لیے گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گوپال رائے کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 سے 20 نومبر کے درمیان ہو گا۔
دہلی کے وزیرِ موحولیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں مسلسل تیسرے دن ہوا کا معیار بدترین رہا ہے۔
وزیر گوپال رائے نے یہ بھی کہا ہے کہ 12نومبر کو دیوالی کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔