جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کے اکاؤنٹس افسر کی پولیس اہلکاروں نے پٹائی کردی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فرمان اللّٰہ کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پولیس اہلکاروں نے اکاؤنٹس افسر پر تشدد کیا ہے۔
فرمان اللّٰہ کے مطابق آئی جی آفس پشاور سے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں ریلیز نہیں ہوئیں، جس کی وجہ سے اہلکاروں کو ادائیگی نہ کی جاسکی۔
اکاؤنٹس افسر پر تشدد کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور اُن کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔