امریکی ہپ ہاپ ریپر کیڈ کوڈی نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
نیویارک سے عرب میڈیا کے مطابق ہپ ہاپ گلوکار نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باعث اپنے نئے میوزک البم کی ریلیز مؤخر کردی۔
کیڈ کوڈی کا کہنا ہے کہ حالیہ جاری تنازع کے دوران نیا میوزک البم ریلیز کرنا مناسب نہیں لگتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا دل تمام عقائد کے ماننے والوں کے ساتھ ہے، جو تکلیف میں ہیں۔