بالی ووڈ کے ماضی کے اداکار اور موجودہ سیاستداں متھن چکرورتی کی آنکھیں اس وقت بھیگ گئیں جب میوزک پروگرام سارے گاما پا کے سیٹ پر انہوں نے اپنے بیٹے نماشی چکرورتی کا ویڈیو پیغام دیکھا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں نماشی چکرورتی کا اپنے والد اور سن 1970 اور 1980 کے عشرے کے سینئر اداکار کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ انکے لیے اعزاز اور قابل فخر بات ہے کہ وہ ایک سپر اسٹار متھن چکرورتی کے گھر پیدا ہوئے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں بنا کسی جدوجہد کے سب حاصل ہوا۔
بیٹے کی یہ گفتگو سن کر 73 سالہ سینئر اداکار آبدیدہ ہوگئے۔ یاد رہے کہ بھارتی ٹیلی ویژن کے گیتوں کے ایک ریئلیٹی شو سا رے گا ما پا کے ایک آئندہ آنے والی قسط کے پرومو میں نماشی چکرورتی نے اپنے والد متھن کے لیے یہ الفاظ ادا کیے۔