اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ صحافی گزشتہ 4 ہفتوں میں مارے گئے اور غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرنل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے اور غزہ میں روزانہ سینکڑوں بچے شہید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ صحافی گزشتہ 4 ہفتوں میں مارے گئے اور اقوام متحدہ کے سب سے زیادہ 88 امدادی کارکن بھی اسی جنگ میں مارے گئے۔دوسری جانب غزہ کے مسلسل اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے محصور فلسطینی شہریوں کو قحط کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور غزہ کے 23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ محاصرے کی وجہ سے شہریوں کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بچے خوراک اور پانی کے لیے بلک رہے ہیں۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کا انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہو گیا ہے۔ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہونے سے غزہ کا رابطہ دنیا سے منقطع ہو گیا ہے۔
غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے انتونیو گوتیرس
Previous Articleفلپائن میں لائیو نشریات کے دوران صحافی کو گولی مار دی گئی
Next Article ایران کی غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر امریکہ کو دھمکی