غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس 12 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق او آئی سی اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شرکت متوقع ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق او آئی سی کے رکن ممالک کئی مرتبہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ اسرائیل جنگ بندی کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے، مرنے والوں میں 4 ہزار سے زیادہ بچے اور 2600 خواتین شامل ہیں۔