لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت سندھ پولیس نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ شہری صدام، زاہد اور شاہ رخ پولیس کو مطلوب تھے،تینوں فیروز آباد تھانے میں کسی مقدمے میں گرفتار ہیں۔
سندھ پولیس کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی پر پیش رفت رپورٹ جمع کروانے پر عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔