مسلم لیگ ن کے صدر، میاں محمد شہباز شر یف کی دعوت پر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے لاہور میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات ختم ہو گئی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔
ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ بھی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔
ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید بھی شامل تھے۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کیا۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات میں عام انتخابات، انتخابی اتحاد اور موجودہ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔