جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں زمیندار سراپا احتجاج ہیں، گندم کی بوائی کے لیے پانی کی شدید ضرورت ہے۔
عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں استحکام اور معاشی ترقی کا نہیں سوچا جا رہا، جبری گمشدگیاں مسئلہ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمن واپڈا کو اس ایوان کی جانب سے ایک نوٹس جاری کر دیں۔
بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعے کے دن ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔