لاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کی سابقہ ایم پی اے روبینہ جمیل کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سابقہ ایم پی اے روبینہ جمیل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے سابقہ ایم پی اے کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے روبینہ جمیل کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ روبینہ جمیل نے 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔