بالی ووڈ کی معروف فلم ساز و اداکارہ پوجا بھٹ بھی اسرائیلی جارحیت متاثر ہونے والے فلسطینی بچوں کے لیے غم زدہ ہیں۔
پوجا بھٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مشہور فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم شیئر کی ہے۔
خالد جمعہ کی اس نظم میں غزہ کے معصوم بچوں کی حالتِ زار پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے یہ نظم شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن لکھنے کے بجائے صرف ایک ٹوٹے ہوئے دل والے ایموجی کے استعمال پر ہی اکتفا کیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر ایک ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔
شہید ہونے والوں میں 4 ہزار سے زیادہ بچے اور 2600 خواتین شامل ہیں۔