محکمۂ آبپاشی نے ربیع فصل 24-2023ء کے لیے نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
محکمۂ آبپاشی پنجاب کے ترجمان کے مطابق کی مختلف نہریں 26 دسمبر 2023ء تا 30 جنوری 2024ء تک بند رہیں گی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ لوئر جہلم کینال اور رسول قادر آباد لنک کینال 26 دسمبر سے 12 جنوری تک، قادر آباد بلوکی لنک کینال 27 دسمبر سے 13 جنوری تک، لوئر باری دوآب کینال اور بلوکی سلیمانکی کینال 29 دسمبر سے 15جنوری تک، اپر پاکپتن کینال اور ایسٹرن صادقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری تک، اپر جہلم کینال 12جنوری سے 29 جنوری تک، لوئر چناب کینال جھنگ برانچ 13 سے 30 جنوری تک بند رہے گی۔
شیڈول کے مطابق اپر بہاول کینال 13 سے 30 جنوری تک، اپر چناب کینال 26 دسمبر سے 12 جنوری تک، سینٹرل باری دو آب کینال 27دسمبر سے 13 جنوری تک، تربیلا کمانڈ سے نکلنے والی تھل کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک، تریموں سےنکلنے والی تمام نہریں بشمول تریموں سدھنائی لنک کینال 10 سے 27 جنوری تک، سدھنائی کینال اورسدھنائی میلسی بہاول لنک کینال 11 سے 28 جنوری تک، لوئر پاکپتن کینال 12 جنوری سے 29 جنوری تک، لوئر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہے گی۔
علاوہ ازیں، پنجند بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 5 جنوری سے 22 جنوری تک جبکہ تونسہ بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 31 دسمبر سے 17 جنوری تک بند رہیں گی۔
محکمۂ آبپاشی پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بندش کے دوران محکمہ نہروں میں بھل صفائی کروائے گا۔