نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت کا مسئلہ ہے۔ حکومت پاکستان، ریاست اور عوام فلسطین کےساتھ ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بربریت روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان او آئی سی اجلاس میں شریک ہوگا۔ پاکستان کا موقف کشمیر پر بدلا ہے نہ فلسطین پر۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ان معاملات پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔ پیغام پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغان بھائیوں سے سوال ہے آپ کی سرزمین سے ہمارے ملک میں دہشتگردی ہو گی تو ہم کیا کریں گے۔