دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلادیش ویمن نے پاکستان ویمن کو سپر اوور میں شکست دے دی۔
میرپور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کی کپتان نگار سلطانہ کی ففٹی کی بدولت ٹیم نے 9 وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔ فرزانہ حق نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ام ہانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں صدف شمس اور سدرہ امین نے 41 رنز کی بنیاد رکھی، سدرہ 22 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، بسمہ معروف کوئی رن نہ بناسکیں، پھر صدف نے 29 اورعالیہ ریاض 21رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، ندا ڈار نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
ارم جاوید 15 اور ناجیہ علوی 22 رنز کے ساتھ ٹیم کو جیت کےقریب لے آئیں، ڈیانا نے 14 ام ہانی نے 11 رنز بنا کر میچ مزید دلچسپ کر دیا، اب نشرہ اور سعدیہ نے اسکور برابر کر دیا، لیکن وننگ بنانے کی کوشش میں نشرہ رن آؤٹ ہوگئیں اور میچ ٹائی ہو گیا۔
سپر اوور میں پاکستان نے 7 رنز بنائے، بنگلا دیش نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔