پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا۔
شعیب شاہین نے ’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل ہی ٹکٹوں کاعمل مکمل ہو جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر سے ہمارے پاس امیدواروں کی بڑی تعداد ہے، کور کمیٹی کام کر رہی ہے، پی ٹی آئی انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔
شعیب شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریشانیاں پیدا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔