وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کیس میں 3 گواہان پیش کردیے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کررہے ہیں، ایف آئی اے نے اس معاملے میں 3 گواہان پیش کیے۔
ذرائع کے مطابق گواہان میں دفتر خارجہ کے 3 اہلکار شامل ہیں جبکہ جیل میں کیس کی سماعت گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔