راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس میں ایف آئی اے نے 3 گواہان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت میں پیش کیے گئے گواہان میں دفترِ خارجہ کے 3 اہلکار شامل ہیں۔
کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 گھنٹے سے جاری ہے جس میں کچھ دیر کے لیے وقفہ بھی کیا گیا تھا۔
سائفر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
سماعت سے قبل ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور، ذوالفقار عباس نقوی، بلال بٹ، عمر اشتیاق، رضوان عباسی اور سردار شوکت اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔