سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ وجاہت اللّٰہ واسطی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق توصیف احمد کی زیر قیادت سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کےلیے ٹیم کا انتخاب ہے۔
خیال رہے کہ توصیف احمد اور وجاہت اللّٰہ واسطی سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں۔