غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف ترک پارلیمنٹ نے احتجاجی اقدام کیا ہے۔ ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اپنے مینیو سے مغربی کمپنیوں کی اشیا نکال دیں۔
انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے اپنے ریسٹورنٹس سے مخصوص کولڈ ڈرنک اور مخصوص پانی کی مصنوعات ہٹا دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فائدہ دینے والی کمپنیوں کی چیزیں ہمارے ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریا میں فروخت نہیں ہوں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے یہ فیصلہ عوامی مطالبے پر کیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک سوشل میڈیا پر عوام سے اسرائیلی اور مغربی مصنوعات بائیکاٹ کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے ریسٹورنٹس سے اسرائیلی کمپنی کی کولڈ ڈرنک اور پانی کی بوتلیں ہٹا دی گئیں۔