وادی تیراہ میں گزشتہ روز شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، انہیں انکے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت کے نائیک خوشدل خان شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔
چار سدہ کے نائیک رفیق خان شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی جبکہ مری کے رہائشی لانس نائیک عبدالقادر شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوجی افسران، جوان، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فوجی جوان دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔