فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے بچوں کے اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اسپتال میں 70 بچے زیر علاج اور 1 ہزار بے گھر فلسطینی پناہ گزین ہیں۔
وزارت صحت نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے اسپتال الرنتیسی کو اسرائیلی بمباری سے بچانے کےلئے بین الاقوامی برادری مداخلت کرے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 10 ہزار 328 شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ مسلسل حملے اور بمباری جاری ہے۔
وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا کہ شمالی اور غزہ اضلاع میں 9 لاکھ فلسطینی موجود ہیں، اسرائیلی محاصرے سے وہاں اشیائے خور و نوش کی شدید قلت ہے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ غزہ کے دونوں اضلاع میں 3 لاکھ11 ہزار شہری 97 شیلٹر کیمپوں میں ہیں، غزہ کے شمالی اضلاع کے شہریوں کو فاقہ کشی کا خطرہ بڑھ گیا۔
وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ غزہ پٹی کے تباہی کے مناظر زمینی حقائق کا صرف 30 فیصد ہے۔