لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھر میں کام کرنے والے 9 سال کے لڑکے کی پھندہ لگی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول احسان کی والدہ کی مدعیت میں مالک کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق احسان کو 5 سال قبل پراپرٹی ڈیلر شان کے گھر ملازم رکھوایا گیا تھا۔
ایف آئی آر کا متن کے مطابق مقتول احسان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو مالک مکان نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ پانچ سال میں ایک دفعہ بیٹے کو ملنے دیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے مقتول کے لواحقین کو اچانک کال کر کے بتایا کہ بیٹے نے خود کشی کرلی جبکہ ہمارے آنے سے پہلے بیٹے کی لاش ڈیڈ ہاؤس پہنچا دی تھی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شان فرار ہے، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔