فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائرز ٹو میں سعودی عرب کے خلاف گروپ کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا، کھلاڑیوں نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹین کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان اور سعودی عرب کوالیفائرز ٹو کے گروپ جی میں شامل ہیں جس میں ان دونوں ٹیموں کے علاوہ اُردن اور تاجکستان بھی موجود ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو کھیلیں گے جس کی میزبانی سعودی عرب کا شہر دمام کرے گا۔
مقابلے کی تیاریوں کیلئے پاکستان ٹیم نے ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹین کی نگرانی میں جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں بھرپور ٹریننگ کی، قومی اسکواڈ 11 نومبر کو سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگا۔