اسرائیلی فوج کے غزہ میں ظلم و ستم نے اسرائیلی اخبار کی نامور صحافی کو بھی رلادیا۔
ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر نامور اسرائیلی صحافی اور مصنفہ امیرا حیس رو پڑیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے، پوچھتی ہوں دنیا کیوں خاموش ہے؟
معروف برطانوی تاریخ دان ڈال رمپل نے نامور صحافی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم اسرائیلی ہیرو قرار دیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا۔
غزہ میں ہر روز 134 بچے اسرائیلی بم باری کا نشانہ بن رہے ہیں، 32 روز میں 4 ہزار 237 بچے شہید ہوچکے ہیں۔