ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی زیرِ صدارت اجلاس میں پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پوٹاشیم کلوریٹ مقامی سطح پر تیار نہیں کیا جاتا، اس کو ہر محکمہ این او سی کے بغیر درآمد کر سکتا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پوٹاشیم کلوریٹ ماچس کی تیلی اور آتش بازی کے سامان کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے، جس کے بڑے سپلائرز چین، بھارت اور امریکا میں ہیں۔
اجلاس میں غیر قانونی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرک اور مہمند میں پوٹاشیم کلوریٹ کے 2 لائسنس ہولڈرز ڈیلرز موجود ہیں۔
اجلاس میں پوٹاشیم کلوریٹ کے دکانداروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی گئی اور اس کی درآمد اور استعمال کی اجازت کے قوانین پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد اور استعمال شدہ مقدار کو جانچنے کے لیے میکنزم منظم کیا جائے گا۔