تھل ڈیزرٹ ریلی 9 تا 12 نومبر ہو گی جس کی منظوری نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دے دی۔
محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں تھل ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 کلو میٹر تھل ڈیزرٹ ریلی کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں ہو گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین سمیت 100 سے زائد ڈرائیورز حصہ لیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کریں گے۔