پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
پاکستانی متعدد بلاک بسٹر ڈراموں میں اپنی جان دار اداکاری سے ڈرامہ شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ نوشین شاہ خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شاذ و نادر ہی پوسٹ کرنے والی اداکارہ نوشین شاہ نے مکہ مکرمہ سے اپنی والدہ کے ہمراہ انسٹا گرام پر تصویریں شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ہمراہ کیا ہے۔
اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔