اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئےنگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ مذہب،بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی 4 دہائیوں تک میزبانی کی تاہم گزشتہ 2 سال میں افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکومت کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے جب کہ اقوام متحدہ رپورٹ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 20 الکھ افراد بشمول افغان رجسٹرڈ کارڈز کے حامل افراد اور پناہ گزینوں کو پاکستان سے واپس نہیں بھیج رہے جب کہ آپریشن کے بعد سے اب تک 2 لاکھ 52 ہزار غیر قانونی افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
افغان مہاجرین کی 4 دہائیوں تک میزبانی کی تاہم گزشتہ 2 سال میں افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔نگران وزیر اعظم
Previous Articleاب تک 2 لاکھ 3 ہزار 639 غیر قانونی افغان اپنے ملک جا چکے
Next Article اسرائیلی قیدیوں کے بدلے جنگ بندی ممکن ہے۔ نیتن یاھو