امریکی ماڈل ایشلی گراہم بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے کہنے پر وائرل ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی ماڈل ایک تقریب کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھیں جہاں انہوں نے وائرل ٹرینڈ پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
36 سالہ ایشلی گراہم نے ساڑھی پہن کر ویڈیو بنائی اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔
امریکی ماڈل نے اپنی پوسٹ کے ساتھ بتایا کہ انہیں رنویر سنگھ نے ایسا کرنے کے لیے کہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں بھارت میں سوشل میڈیا پر Just looking like a wow ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس پر کئی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔