ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کی نیدر لینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
انگلینڈ نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونے میں کھیلا جارہا ہے۔
اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں۔ انگلینڈ نے 1 اور نیدر لینڈز نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر نیدر لینڈز نویں اور انگلینڈ دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ اس میچ کے فیصلے سے دیگر ٹیموں کے ورلڈ کپ میں آگے جانے یا نہ جانے کے حوالے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔