مسلسل اسرائیلی جارحیت کے باعث شمالی غزہ میں خوراک کا بحران شدید ہوگیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق گندم، پانی اور ایندھن کی قلت کی وجہ سے شمالی غزہ میں تمام بیکریاں بند ہوچکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقوں کی مارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں ہے اور امدادی ادارے بھی 7 دن سے شمالی غزہ میں خوراک نہیں پہنچا سکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی غزہ میں صرف 9 بیکریاں وقفے وقفے سے کھل رہی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران اسرائیلی فوج غزہ میں کئی بیکریوں کو بھی نشانہ بنا چکی ہے۔