چیئرمین تحریکِ انصاف کو اڈیالہ جیل میں 3 وکلاء سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے وکلاء کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے وکیل نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا اور علی اعجاز کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
وکلاء کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو احکامات بھی جاری کر دیے۔
جج ابوالحسنات نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا اور علی اعجاز کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات شیڈول کی جائے۔