جی سیون کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔
جاپان میں جی سیون کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔
جی سیون کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے اور راہداریوں کی حمایت کی۔
تمام ممالک نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر مؤقف اپنایا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیل کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہیں۔
جی سیون کے رکن ممالک نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی حمایت سے باز رہے۔